40 Love quotes in Urdu

-

40 Love quotes in Urdu

This collection of 40 love quotes in Urdu celebrates the universal language of love with elegance and grace. Each quote, accompanied by a beautiful background image, captures the depth and richness of romance, affection, and devotion. From enchanting expressions of love’s magic to moments of peaceful contentment, these quotes resonate with the essence of heartfelt emotions.

Through the intricate tapestry of Urdu language and stunning visual aesthetics, this collection invites readers on a visual and emotional journey of love. The combination of evocative quotes and beautiful backgrounds creates a captivating experience that celebrates the enduring beauty and timeless significance of love in all its forms.

for more quotes please click here

!.لا حاصل ہی سہی محبت تم سے ہے

میں نے تنہائیوں کے لمحوں میں
تم کو اکثر قریب پایا ہے

میں حسابوں میں اب نہیں پڑتا
!.تمہیں بس بے حساب چاہتا ہوں

ارادہ قتل کا ہے یا شکل کے ہیں مشتاق
وہ گھورتے ہیں بہت سامنے بلا کے مجھے

اگر تو خوش ہے مجھ سے دور رہ کر
!.تو خدا کرے تو مجھ سے کبھی نہ ملے

40 Love quotes in Urdu

دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے
تو نہیں ہوتا تو ہر شے میں کمی رہتی ہے

!..تیری خوشبو تیری باتیں تیرا چہرہ تیری یادیں
چھپانے کو میرے دل میں ہزاروں قید خانے ہیں

ابھی تو عشق میں ایسا بھی حال ہونا ہے
کہ اشک روکنا تم سے محال ہونا ہے

اپنا تو چاہتوں میں یہی اک اصول ہے
تیرا بھلا برا ہمیں سب کچھ قبول ہے

وعدے محبت کے کرنے مجھے نہیں آتے اک زندگی ہے
جب چاہے مانگ لینا

ایک چہرے کے لیے وقف ہیں آنکھیں اپنی
ایک ہی شخص میرے واستے کل عالم ہے

ایسے رہتے ہیں وہ میرے دل میں
جیسے ظلمت میں نور رہتا ہے

 

عشق سنتے تھے جسے ہم وہ یہی ہے شاید
خود بہ خود دل میں ہے اک شخص سمایا ہوا

اگر تیرے دیدار پر میرا اختیار ہوتا
!!..یہ روز روز ہوتا یہی بار بار ہوتا

آرزو تیری برقرار رہے
دل کا کیا ہے رہا رہا نہ رہا

میں، اور اس کو بھولوں ناصر کیسی باتیں کرتے ہو
صورت تو پھر صورت ہے، وہ نام بھی پیارا لگتا ہے

اسے کہو کہ بہت جلد ملنے آئے ہمیں
!.اکیلے رہنے کی عادت ہی پڑ نہ جائے ہمیں

آج کیا بات ہے کہ پھولوں کا
رنگ تیری ہنسی سے ملتا ہے

ملیں جب ان سے تو مبہم سی گفتگو کرنا
پھر اپنے آپ سے سو سو وضاحتیں کرنی

آنکھ لگتی ہے تو کہتے ہیں کہ نیند آتی ہے
آنکھ اپنی جو لگی چین نہیں خواب نہیں

مجھے یہ ڈر ہے تری آرزو نہ مٹ جائے
بہت دنوں سے طبیعت میری اداس نہیں

رہے گا ساتھ ترا پیار زندگی بن کر
یہ اور بات میری زندگی وفا نہ کرے

گل فروشوں کو کیسے سمجھاؤں
اُس کی خوشبو اسی سے آتی ہے

میں چاہتا تھا میرا اختتام ہو تجھ پر۔۔۔
سو تیرے ساتھ محبت بھی آخری کی تھی

محبت کیا ہے، تاثیر محبت کس کو کہتے ہیں؟
تیرا مجبور کر دینا، میرا مجبور ہو جانا

یوں دھڑکتا ہے کسی وقت عدم دل میرا
جیسے اُن کو میری حالت کی خبر ہوتی ہے

روز خوابوں کو خیالوں میں حقیقت کرنا
ہائے! کیا رنج ہے یک طرفہ محبت کرنا

ہاتھ ٹوٹیں میں نے گر چھیڑی ہوں زلفیں آپ کی
آپ کے سر کی قسم باد صبا تھی میں نہ تھا

ناصحا تجھ کو خبر کیا کہ محبت کیا ہے
روز آ جاتا ہے سمجھاتا ہے یوں ہے، یوں ہے

تم نہیں جانتے یکطرفہ محبت کیا ہے
یہ وہ محنت ہے جو بیکار کیا کرتے ہیں

کوئی خوش فہمی نہیں پالتے ہم
بس تمھیں دیکھ کے خوش ہوتے ہیں

تو میرے ساتھ تھا تو حیرت ہے
گیت جتنے سنے، دکھائی دیے

میری دنیا میں کوئی چیز ٹھکانے پہ نہیں
بس، تجھے دیکھ کے لگتا ہے کہ سب اچھا ہے

ساری دنیا سے دور ہو جائے
جو ذرا تیرے پاس ہو بیٹھے

مصلحت کا یہی تقاضا ہے
وہ نہ مانیں تو مان جاؤ تم

کسے خبر وہ محبت تھی یا رقابت تھی
بہت سے لوگ تجھے دیکھ کر ہمارے ہوئے

عجب اپنا حال ہوتا جو وصال یار ہوتا
کبھی جان صدقے ہوتی کبھی دل نثار ہوتا

تمہارے نام کو ھم  نے دوائے درد دل جانا
تمہارے ذکر کو ھم باعث تسکین جاں سمجھے

ہر اک جسم میں ہے وہی بس خموش
ہر آواز میں بولتا ہے وہی

حشر کے بعد بھی دیوانے ترے پوچھتے ہیں
وہ قیامت جو گزرنی تھی کہاں گزری ہے

عشق کی ابتدا بھی تم حسن کی انتہا بھی تم
رہنے دو راز کھل گیا بندے بھی تم خدا بھی تم

سو تم مجھے حیرت زدہ آنکھوں سے نہ دیکھو
کچھ لوگ سنبھل جاتے ہیں سب مر نہیں جاتے

 

 

Previous article
Next article
Nafees Saeed
Nafees Saeed
Welcome to Nafees Saeed's Passionate Blogging Hub! Dive into insightful content, inspiring stories, and thought-provoking ideas curated by a dedicated blogger. Join me on this journey of exploration and inspiration! 🌹💖

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

FOLLOW US

0FansLike
0FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
spot_img

Related Stories