35 Love quotes in Urdu
In this exploration of love, we uncover 35 unique Urdu expressions that delve into the depths of passion, tenderness, and admiration. Set against beautiful backgrounds, these expressions breathe life into our deepest emotions, from the gentle melody of affection to the transformative power of unity and devotion. Each expression paints a vivid picture of love’s essence, inviting readers to immerse themselves in the captivating beauty of poetic language and nature’s backdrop.
For more quotes, please click here.
Here are the top 35 love quotes in Urdu
مجھ سے ناراض نہ ہونا مرے اچھے لوگو!
کیا کروں میری محبت نے چنا ایک ہی شخص
رقیب آکر بتاتے ہیں یہاں تل ہے، وہاں تل ہے
ہمیں یہ جانکاری تھی میاں پہلے، بہت پہلے
میرا شعــور بہلتا نہیں ہے لفظوں سے
میں تیرے خط کے نہیں تیرے انتظار میں ہوں
سمجھ کر رحم دل تم کو دیا تھا ہم نے دل اپنا
مگر تم تو بلا نکلے، غضب نکلے ، ستم نکلے
آئینہ دیکھ مگر آئینے کے پار نہ دیکھ
عاشقا! سر کو جھکا اور کوئی وار نہ دیکھ
تجھ سے اک ربط خیالی ہی سہی ربط تو ہے
میں تو اک سہل سا جینے کا بہانا چاہوں
خود کو دیکھا ہے تیری آنکھوں سے
میں تو یوسف دکھائی دیتا ہوں
لٹ گئے ایک ہی انگڑائی میں ایسا بھی ہوا
عمر بھر پھرتے رہے بن کے ، جو ہو شیار بہت
دل ہجر کے درد سے بوجھل ہے اب آن ملو تو بہتر ہو
اس بات سے ہم کو کیا مطلب یہ کیسے ہو یہ کیوں کر ہو
اتنے مخلص نہ بنو تم کہ کسی دن تم سے
!میں یہ چاہوں کہ مرے ساتھ جیو، ساتھ مرو
دیکھیے پاتے ہیں عشاق بتوں سے کیا فیض
اک برہمن نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہے
راہ چلتے ہوئے اکثر یہ گماں ہوتا ہے
وہ نظر چھپ کے مجھے دیکھ رہی ہو جیسے
وہ دشمنی سے دیکھتے ہیں دیکھتے تو ہیں
میں شاد ہوں کہ ہوں تو کسی کی نگاہ میں
ہمارے ہاتھ کی ریکھا میں صرف ہجرت ہے
!ھمارے ساتھ سفر پر اگر گئے! تو گئے
عشق نے سیکھ ہی لی وقت کی تقسیم کے اب
وہ مجھے یاد تو آتا ہے مگر کام کے بعد
اِس توقّع پہ مَیں اب حشر کے دن گِنتا ہوُں
حشر میں ، اور کوئی ہو کہ نہ ہو، تُو ہو گا
جانتا ہوں کہ تجھے ساتھ تو رکھتے ہیں کئی
پوچھنا تھا کہ ترا دھیان بھی رکھتا ہے کوئی
تبسم ہونٹ پر رقصاں نظر میں شوخیاں بھر کر
بڑا بیباک ہے ظالم وہ کچھ بھی بول دیتا ہے
میری طرح خدا کرے تیرا کسی پہ آئے دل
تو بھی جگر کو تھام کے کہتا پھرے کہ ہائے دل
انہیں جو ناز ہے خود پر نہیں بے وجہ محسن
کہ جس کو ہم نے چاہا ہو وہ خود کو عام کیوں سمجھے
ان کا ذکر ان کی تمنا ان کی یاد
وقت کتنا قیمتی ہے آج کل
مرنے والوں کا تو ماتم ہے بجا، پر لوگو
جینے والوں کو بھی سینے سے لگانا سیکھو
لوگوں نے اس کو میری محبت سمجھ لیا
راجا وہ مجھ کو جان سے پیارا تھا اور بس
روز ملنے پہ بھی لگتا تھا کہ جگ بیت گئے
عشق میں وقت کا احساس نہیں رہتا ہے
اس کی کچھ خیر خبر ہو تو بتاو یارو
ہم کسی اور دلاسے میں نہیں آئیں گے
وہ اس لئے بھی میری دیکھ بھال کرتا ہے۔
!!..میں اس کو حسب ضرورت بہت ضروری ہوں
عاشق نہ ہو تو حسن کا گھر بے چراغ ہے
لیلی کو قیس شمع کو پروانہ چاہیے
خلوص و مہر وفا لوگ کر چکے ہیں بہت
مرے خیال میں اب اور کوئی کام کریں
محبت اور مائلؔ جلد بازی کیا قیامت ہے
سکون دل بنے گا اضطراب آہستہ آہستہ
مجھ سے تو دل بھی محبت میں نہیں خرچ ہوا
تم تو کہتے تھے کہ اس کام میں گھر لگتا ہے
مجھے کچھ اس طریقے سے بھی وہ ممتاز کرتا ہے
سبھی لوگوں میں بس مجھ کو نظر انداز کرتا ہے
عالم کرب ہے آباد ہمارے اندر
پر سکوں ہم نظر آتے ہیں بظاہر کتنے
خدا نے نیک صورت دی تو سیکھو نیک باتیں بھی
برے ہوتے ہو اچھے ہو کے یہ کیا بد زبانی ہے
ہوتی جو نہیں تم سے تو پھر کرتے ہی کیوں ہو
تم لوگ محبت کا بھی نقصان کرو گے
یہ کون چپکے سے تنہائیوں میں کہتا ہے
ترے بغیر سکوں عمر بھر نہیں ملنا
[…] 35 Love quotes in Urdu […]