Home Blog Page 2

Hazrat Ali (R.A) Quotes

1

Hazrat Ali (R.A) Quotes

Lost and seeking direction? The teachings of Hazrat Ali (R.A) offer a beacon of light. This revered Islamic figure wasn’t just a leader but a fountain of wisdom. Born into the Prophet Muhammad’s (PBUH) family, Hazrat Ali was steeped in knowledge from a young age. His profound insights, originally delivered in Arabic, continue to inspire people across cultures thanks to their translation into the beautiful and evocative language of Urdu.

For more quotes, simply click here.

Following are the best Hazrat Ali (R.A) Quotes

حضرت علیؓ سے پوچھا گیا: کیسے پتہ چلے گا کہ کون کتنا قیمتی ہے؟
فرمایا: جس انسان میں جتنا زیادہ احساس ہوگا وہ اتنا ہی زیادہ قیمتی ہوگا۔

شک کو اپنے اوپر غالب مت آنے دو ورنہ تمہیں دُنیا میں کوئی ہمدرد نہیں مل سکے گا۔

Hazrat Ali (R.A) Quotes

دوستی کا بھرم صرف وہ لوگ رکھ سکتے ہیں جن کے وجود میں سمندر جتنا دل ہو۔

تکلیف میں ہمیشہ صبر سے کام لیا کرو کیونکہ سونے کو آگ سے آزمایا جاتا ہے اور مومن کو تکلیف سے۔

مدد کرنا ایک بہت مہنگا تحفہ ہے اس لیے سب سے اس کی توقع نہیں رکھنی چاہیے کیوں کہ بہت کم لوگ دل کے امیر ہوتے ہیں۔

سچا دوست وہ ہے جو غائبانہ طور پر تیری خیر خواہی کرے

جب دعا کرتے وقت تمہاری آنکھوں سے آنسوں آنے لگے تو سمجھ جانا تمہاری دعا بارگاہ الہی میں قبول ہو چکی ہے۔

جب لوگ غصے میں ہوں تو ان کی بات غور سے سنا کرو کیونکہ اصل حقیقت تب سامنے آتی ہے۔

جب لوگ تمہیں تکلیف میں اکیلا چھوڑ دیں تو جان لو کہ اللہ تعالیٰ تمہارے کام کا ذمہ خود لینا چاہتا ہے

تم جو خواب دیکھتے ہو ان کی تعبیر تمہاری دعائیں لکھتی ہیں تمہارے ہاتھوں کا اللہ کے روبرو اٹھنا تمہار انصیب بدل دیتا ہے۔

جو چغل خور کی بات کا یقین کرتا ہے وہ اپنے دوست کو اپنے ہاتھوں سے خود کھو دیتا ہے۔

حق کے راستے میں سب سے بڑی سختی یہ آتی ہے کہ انسان تنہا رہ جاتا ہے۔

خواہشیں بادشاہوں کو غلام بنا دیتی ہیں مگر صبر غلاموں کو بادشاہ بنا دیتا ہے

جس سے محبت کے جائے اس سے مقابلہ نہیں کیا جاتا کسی کو پالینا محبت نہیں بلکہ کسی کے دل میں جگہ بنا لینا محبت ہے

دھوکہ دینے کے ہزار طریقے ہیں لیکن سب سے گھٹیا طریقہ محبت اور ہمدردی کا دکھاوا کرنا ہے۔

جہالت ایک قسم کی موت ہے اور جاہل لوگ چلتی پھرتی لاشیں ہیں۔

ساری دنیا کے سارے لوگ تجھے اپنے فائدے کے لیے چاہتے ہیں صرف تیر ارب ہی ہے جو تجھے تیرے فائدے کے لیے چاہتا ہے۔

جب تم کسی کو اکیلا دیکھو تو سمجھ جائے کہ وہ ایک سچا انسان ہے کیونکہ
بِھیڑ ہمیشہ منافق کے ساتھ ہوتی ہے۔

اس دنیا میں تمہیں صرف جانچا جا رہا ہے لیکن پیدا تمہیں کسی اور جگہ کے لیے کیا گیا ہے۔

اے مومن جب تک تو نقصان سے ترقی نہ کرے تب تک کمال کو کبھی حاصل نہیں کر سکتا

زیادہ سوچنا انسان کو ختم کر دیتا ہے بس دعا کرو اور اللہ پر چھوڑ دو۔

خوش قسمت ہے وہ انسان جس کے لیے کوئی روئے مگر بد قسمت ہے وہ انسان جس کی وجہ سے کوئی روئے۔

بارش کا قطرہ سیپی اور سانپ دونوں پر گرتا ہے سانپ اُسے زہر بنا دیتا ہے اور سیپی اسے موتی جس کا جیسے ظرف ویسی اس کی تخلیق

تمہاری تقدیر اتنی دفعہ بدلتی ہے جتنی دفعہ تم اللہ کے آگے ہاتھ پھلاتے ہو۔

زبان ایک ایسا درندہ ہے کہ اگر اسے کھلا چھوڑ دیا جائے تو پھاڑ کھائے۔

خیال رکھنا تمہاری وجہ سے کسی کی آنکھ نم نا ہو کیونکہ تمہیں اُس کے ہر آنسو کا حساب دینا ہو گا۔

جہاں عزت، سچائی اور خلوص نظر آئے وہاں دوستی کا ہاتھ بڑھاؤ ورنہ تنہائی تمہاری بہترین ساتھی ہے

معافی مانگنا؟
یہ ظاہر نہیں کرتا کے آپ غلط اور دوسرا صحیح ہے۔ بلکہ یہ ظاہر کرتا ہے کے آپ کے رشتے کی اہمیت آپ کی انا سے بڑھ کر ہے۔

یہ زندگی دو دن کی ہے، ایک دن تمہارے حق میں، اور دوسرے دن تمہارے مخالف جس دن تمہارے حق میں ہو اُس دن غرور مت کرنا، اور جس دن تمہارے مخالف ہو اُس دن صبر کرنا۔

جس زبان سے جھوٹ نکلنا بند ہو جائے اس زبان سے نکلی ہوئی ہر دعا قبول ہوتی ہے۔

جس شخص کے دشمن نہ ہوں اور سب دوست ہوں، اس جیسا منافق کوئی نہیں کیونکہ دشمن اس کے ہوتے ہیں جو حق کی بات کہتا ہے

 

One Line Urdu Quotes

0

One Line Urdu Quotes

Are you overwhelmed by life? Urdu one-liners paired with beautiful backgrounds offer bite-sized wisdom. Imagine scrolling and finding a majestic mountain range with a simple Urdu quote reminding you that “patience bears sweet fruit.” The breathtaking scene reinforces the message, while Urdu’s rich vocabulary and rhythm make it resonate deeply. Explore this world of one-liners – you might just discover the perfect gem to light your way, with both words and visuals.

For more quotes, simply click here.

Check out the best one line Urdu quotes.

فقط ایک کا ہونے میں ہی حسن بندگی ہے۔

بدل نہ جانا دنیا کی طرح، میرا آخری یقین ہو تم

مٹی کے بھاؤ بکتے ہیں ، کندن مثال لوگ۔۔۔

آزمائے گئے ہو تو ، نوازے بھی جاؤ گے۔

یہ دنیا ہے یہاں درد دے کر راحت ملتی ہے لوگوں کو۔

بس دکھ وہاں سے نہ ملے جہاں سکھ لٹایا ہو

تو بس گنتا جا زمانے کا ہر عیب ہوں میں

تلخ حیات سے گھبرا کر تجھے سوچا بہت پر پکارا نہیں۔

میری آنکھوں کو رہائی دے مجھے ہر جگہ نہ دکھائی دے

One Line Urdu Quotes

جو تاخیر رب کی طرف سے ہو وہ ہمیشہ خیر لاتی ہے

دعاؤں سے ملنے والی محبت بہت قیمتی اثاثہ ہوتی ہیں

!کوئی منظر سدا نہیں رہتا، ہر تعلق مسافرانہ ہے

وقت کے پاس بھی ہر مرض کی دوا نہیں ہوتی

دنیا میں کوئی بھی شخص دل میں لیے ہوئے انسان کی جگہ نہیں لے سکتا۔

مخلص ہونا دنیا کا سب سے زیادہ پر کشش جذبہ ہے

عشق تو سفر ہے آسمانوں کا تو زمینوں میں ڈھونڈتا کیا ہے۔

اپنے آپ کو مصروف رکھو ورنہ غم اور مایوسی تمہیں فنا کر دے گی

زندگی میں سب سے زور دار تھپر بھروسہ مارتا ہے۔

تیری دوری بھی ہے مشکل، تیری قربت بھی محال

زندگی وہ کہانی ہے جس میں من چاہے کردار نہیں ملتے

اللہ ماضی دیکھ کر نہیں ، تڑپ دیکھ کر عطا کرتا ہے

محبت اور خوشبو کا کوئی وجود نہیں انہیں صرف محسوس کیا جاتا ہے

تم ایک حادثہ ہی سہی پر دلنشین بہت تھے

جو کچھ اس زمین پر کھو گیا جنت میں مل جائے گا۔

رہے آنکھوں کے تو حصار میں۔

 

20+ Best Quotes of Hazrat ALI (R.A)

0

20+ Best Quotes of Hazrat ALI (R.A)

Below are the best quotes of Hazrat Ali (R.A) in Urdu.

for more quotes please click here

20+ Best Quotes of Hazrat ALI (R.A)

تین لوگ جب آپ کے سامنے بات کر رہے ہو تو انہیں مت روکیں والدین، بچہ اور غم زدہ انسان کیونکہ ان کا دل بول رہا ہوتا ہے۔

جو تمہارا غصہ برداشت کرلے اور ثابت قدم قدم رہے تو وہ تمہار اسچا دوست ہے۔

جیسے بارشیں فضا سے دھول اور مٹی کو صاف کرتی ہیں ایسے ہی استفار روح سے گناہوں کو دھوتا ہے۔

زندگی میں کبھی مایوس نہ ہو کیونکہ ٹھوکریں بھی انہیں ہی لگتی ہیں جنہیں اللہ تھا منا چاہتا ہے۔

دنیا کو سچا ہونے کی دلیل مت دو بس یہی سوچ رکھو کہ اللہ سب جانتا ہے

عقل مند وہ ہے جو اپنی زبان کو غیبت سے بچائے اور مومن وہ جس کا دل شک سے پاک ہو

لوگوں کے غلام مت بنو جبکہ اللہ نے تمہیں آزاد پیدا کیا ہے۔

دنیا میں وہی لوگ سر بلند رہتے ہیں جو تکبر کے تاج کو دور پھینک دیا کرتے ہیں۔

ادب بہترین کمال ہے اور خیرات افضل ترین عبادت ہے۔

مخلص دوست کے اندر اتنا پیار چھپا ہوتا ہے جیسے بیچ کے اندر درخت

کفر کے بعد سب سے بڑا گناہ کسی کی دل آزاری ہے۔

تین کام اللہ کو بہت پسند ہیں ٹوٹے ہوئے دلوں کو جوڑنا, دل نہ چاہتے ہوئے بھی معاف کرنا اور
کسی کے گناہ پر پردہ کرنا

ذلت اٹھانے سے بہتر ہے کہ تکلیف اٹھاؤ

دو اعمال ایسے ہیں جن کا ثواب کبھی تولہ نہیں جا سکتا معاف کرنا اور انصاف کرنا

جس درخت کی لکڑی نرم ہو گی اس کی شاخیں زیادہ ہونگی بس نرم طبیعت اور نرم م گفتار بن جاؤ تاکہ تمہارے چاہنے والے زیادہ ہوں

تم جنت نہ مانگو بلکہ تم دنیا میں ایسے کام کرو کہ جنت تم کو مانگے

رشتوں کی خوبصورتی ایک دوسرے کی بات کو برداشت کرنے میں ہے بے عیب انسان تلاش کرو گے تو اکیلے رہ جاؤ گے

کم ترین علم وہ ہے وہ ہے جو زبان پر رہے بلند ترین علم وہ ہے جو کردار سے ظاہر ہو

کبھی اپنی زبان سے کسی کے عیب بیان نا کرو کیوں کے عیب تم میں بھی ہیں اور زبان لوگوں کی بھی ہے۔

اگر کوئی تم سے جلتا ہے تو بجاے غصہ ہونے کے ان کی جلن کی قدر کرو کیونکہ یہی وہ لوگ ہیں جو تمہیں خود سے بہتر سمجھتے ہیں

جو شخص عقل رکھتا ہے وہ اکثر خاموش رہتا ہے

توکل کا مطلب مکمل اعتماد ہے کہ جب چیزیں نا ممکن نظر آئیں تب بھی اللہ آپ کا خیال رکھے گا

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کی جسمانی شکل کیا ہو ، جب آپ کے دل میں مہربانی ہو ، تو آپ دنیا کا سب سے خوبصورت شخص ہیں۔

اللہ جانتا ہے کہ آپ کے لئے کیا بہتر ہے اور کب وہ آپ کے لئے بہترین ثابت ہو گا

جب ہم اللہ کے ساتھ اپنے تعلقات کی اصلاح کرتے ہیں تو، وہ ہمارے لئے باقی ہر چیز کی مرمت کرتا ہے

ہر مسئلے کا حل صبر اور استغفار میں ہے۔

کسی مسئلے اور اس کے حل کے درمیان سب سے کم فاصلہ آپ کے گھٹنوں اور فرش کے درمیان فاصلہ ہے

بے شک، اللہ لوگوں پر کسی طرح بھی ظلم نہیں کرتا ہے، لیکن یہ لوگ خود ہی اپنے آپ پر ظلم کر رہے ہیں

دنیا میں ہزار رشتے بناؤ لیکن ایک رشتہ ایسا بناؤ جب ہزاروں آپکے خلاف ہوں تو وہ ایک آپ کے ساتھ ہو

دوستوں کے دکھوں میں شریک ہوں، لیکن خوشی میں اس وقت تک نہ جائیں جب تک وہ خود نہ بولیں۔

 

35 Love quotes in Urdu

1

35 Love quotes in Urdu

In this exploration of love, we uncover 35 unique Urdu expressions that delve into the depths of passion, tenderness, and admiration. Set against beautiful backgrounds, these expressions breathe life into our deepest emotions, from the gentle melody of affection to the transformative power of unity and devotion. Each expression paints a vivid picture of love’s essence, inviting readers to immerse themselves in the captivating beauty of poetic language and nature’s backdrop.

For more quotes, please click here.

Here are the top 35 love quotes in Urdu

مجھ سے ناراض نہ ہونا مرے اچھے لوگو!
کیا کروں میری محبت نے چنا ایک ہی شخص

رقیب آکر بتاتے ہیں یہاں تل ہے، وہاں تل ہے
ہمیں یہ جانکاری تھی میاں پہلے، بہت پہلے

میرا شعــور بہلتا نہیں ہے لفظوں سے
میں تیرے خط کے نہیں تیرے انتظار میں ہوں

سمجھ کر رحم دل تم کو دیا تھا ہم نے دل اپنا
مگر تم تو بلا نکلے، غضب نکلے ، ستم نکلے

آئینہ دیکھ مگر آئینے کے پار نہ دیکھ
عاشقا! سر کو جھکا اور کوئی وار نہ دیکھ

تجھ سے اک ربط خیالی ہی سہی ربط تو ہے
میں تو اک سہل سا جینے کا بہانا چاہوں

خود کو دیکھا ہے تیری آنکھوں سے
میں تو یوسف دکھائی دیتا ہوں

لٹ گئے ایک ہی انگڑائی میں ایسا بھی ہوا
عمر بھر پھرتے رہے بن کے ، جو ہو شیار بہت

دل ہجر کے درد سے بوجھل ہے اب آن ملو تو بہتر ہو
اس بات سے ہم کو کیا مطلب یہ کیسے ہو یہ کیوں کر ہو

اتنے مخلص نہ بنو تم کہ کسی دن تم سے
!میں یہ چاہوں کہ مرے ساتھ جیو، ساتھ مرو

دیکھیے پاتے ہیں عشاق بتوں سے کیا فیض
اک برہمن نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہے

راہ چلتے ہوئے اکثر یہ گماں ہوتا ہے
وہ نظر چھپ کے مجھے دیکھ رہی ہو جیسے

وہ دشمنی سے دیکھتے ہیں دیکھتے تو ہیں
میں شاد ہوں کہ ہوں تو کسی کی نگاہ میں

ہمارے ہاتھ کی ریکھا میں صرف ہجرت ہے
!ھمارے ساتھ سفر پر اگر گئے! تو گئے

عشق نے سیکھ ہی لی وقت کی تقسیم کے اب
وہ مجھے یاد تو آتا ہے مگر کام کے بعد

اِس توقّع پہ مَیں اب حشر کے دن گِنتا ہوُں
حشر میں ، اور کوئی ہو کہ نہ ہو، تُو ہو گا

جانتا ہوں کہ تجھے ساتھ تو رکھتے ہیں کئی
پوچھنا تھا کہ ترا دھیان بھی رکھتا ہے کوئی

تبسم ہونٹ پر رقصاں نظر میں شوخیاں بھر کر
بڑا بیباک ہے ظالم وہ کچھ بھی بول دیتا ہے

میری طرح خدا کرے تیرا کسی پہ آئے دل
تو بھی جگر کو تھام کے کہتا پھرے کہ ہائے دل

انہیں جو ناز ہے خود پر نہیں بے وجہ محسن
کہ جس کو ہم نے چاہا ہو وہ خود کو عام کیوں سمجھے

ان کا ذکر ان کی تمنا ان کی یاد
وقت کتنا قیمتی ہے آج کل

مرنے والوں کا تو ماتم ہے بجا، پر لوگو
جینے والوں کو بھی سینے سے لگانا سیکھو

لوگوں نے اس کو میری محبت سمجھ لیا
راجا وہ مجھ کو جان سے پیارا تھا اور بس

روز ملنے پہ بھی لگتا تھا کہ جگ بیت گئے
عشق میں وقت کا احساس نہیں رہتا ہے

اس کی کچھ خیر خبر ہو تو بتاو یارو
ہم کسی اور دلاسے میں نہیں آئیں گے

35 Love quotes in Urdu

وہ اس لئے بھی میری دیکھ بھال کرتا ہے۔
!!..میں اس کو حسب ضرورت بہت ضروری ہوں

عاشق نہ ہو تو حسن کا گھر بے چراغ ہے
لیلی کو قیس شمع کو پروانہ چاہیے

خلوص و مہر وفا لوگ کر چکے ہیں بہت
مرے خیال میں اب اور کوئی کام کریں

محبت اور مائلؔ جلد بازی کیا قیامت ہے
سکون دل بنے گا اضطراب آہستہ آہستہ

مجھ سے تو دل بھی محبت میں نہیں خرچ ہوا
تم تو کہتے تھے کہ اس کام میں گھر لگتا ہے

مجھے کچھ اس طریقے سے بھی وہ ممتاز کرتا ہے
سبھی لوگوں میں بس مجھ کو نظر انداز کرتا ہے

عالم کرب ہے آباد ہمارے اندر
پر سکوں ہم نظر آتے ہیں بظاہر کتنے

خدا نے نیک صورت دی تو سیکھو نیک باتیں بھی
برے ہوتے ہو اچھے ہو کے یہ کیا بد زبانی ہے

ہوتی جو نہیں تم سے تو پھر کرتے ہی کیوں ہو
تم لوگ محبت کا بھی نقصان کرو گے

یہ کون چپکے سے تنہائیوں میں کہتا ہے
ترے بغیر سکوں عمر بھر نہیں ملنا

 

 

Friendship Poetry In Urdu

1

Friendship Poetry In Urdu

Delve into the enchanting world of friendship poetry in Urdu, celebrating the profound bonds of companionship through heartfelt verses. Set against captivating backgrounds, the poetry paints a vivid picture of the beauty and depth of true friendship, weaving together themes of joy, support, understanding, and shared moments. This journey demands that readers delve into the enchanting realm of friendship portrayed through Urdu poetry against the stunning backdrop of scenic beauty.

The following collection features the finest friendship poetry.

for more quotes please click here 

گزرے جو اپنے یاروں کی صحبت میں چار دن
ایسا لگا بسر ہوئے جنت میں چار دن

آدمی ہوں وصف پیغمبر نہ مانگ
مجھ سے میرے دوست میرا سر نہ مانگ

ذکر میرا آئے گا محفل میں جب جب دوستو
رو پڑیں گے یاد کر کے یار سب یاری مری

بڑے باوفا تھے مرے یار سب
مصیبت میں جب تک پکارا نہ تھا

کہنے کو غم ہجر بڑا دشمن جاں ہے
پر دوست بھی اس دوست سے بہتر نہیں ملتا

سنا ہے ایسے بھی ہوتے ہیں لوگ دنیا میں
کہ جن سے ملیے تو تنہائی ختم ہوتی ہے

سچ کہتے ہیں کہ نام محبت کا ہے بڑا
الفت جتا کے دوست کو دشمن بنا لیا

اب وہ تتلی ہے نہ وہ عمر تعاقب والی
میں نہ کہتا تھا بہت دور نہ جانا مرے دوست

میری تو جان ہی نکل گئی جب
دوست کہہ کر مجھے پکارا گیا

توڑ کر آج غلط فہمی کی دیواروں کو
دوستو اپنے تعلق کو سنوارا جائے

مسیح و خضر کی عمریں نثار ہوں اس پر
وہ ایک لمحہ جو یاروں کے درمیاں گزرے

زمانے بھر کو مبارک خوشی کا عالم ہو
ہمارے واسطے اے دوست تم کہاں کم ہو

عرشؔ کس دوست کو اپنا سمجھوں
سب کے سب دوست ہیں دشمن کی طرف

بہت چھوٹے ہیں مجھ سے میرے دشمن
جو میرا دوست ہے مجھ سے بڑا ہے

مٹھیوں میں خاک لے کر دوست آئے وقت دفن
زندگی بھر کی محبت کا صلا دینے لگے

جس بزم میں ساغر ہو نہ صہبا ہو نہ خم ہو
رندوں کو تسلی ہے کہ اس بزم میں تم ہو

یہ فتنہ آدمی کی خانہ ویرانی کو کیا کم ہے
ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسماں کیوں ہو

دوست دو چار نکلتے ہیں کہیں لاکھوں میں
جتنے ہوتے ہیں سوا اتنے ہی کم ہوتے ہیں

ترتیب دے رہا تھا میں فہرست دشمنان
یاروں نے اتنی بات پہ خنجر اٹھا لیا

وہ میرا دوست ہے سارے جہاں کو ہے معلوم
دغا کرے وہ کسی سے تو شرم آئے مجھے

عیش کے یار تو اغیار بھی بن جاتے ہیں
دوست وہ ہیں جو برے وقت میں کام آتے ہیں

دوستوں سے اس قدر صدمے اٹھائے جان پر
دل سے دشمن کی عداوت کا گلہ جاتا رہا

ہٹائے تھے جو راہ سے دوستوں کی
وہ پتھر مرے گھر میں آنے لگے ہیں

پرانے یار بھی آپس میں اب نہیں ملتے
نہ جانے کون کہاں دل لگا کے بیٹھ گیا

بہاروں کی نظر میں پھول اور کانٹے برابر ہیں
محبت کیا کریں گے دوست دشمن دیکھنے والے

عقل کہتی ہے دوبارہ آزمانا جہل ہے
دل یہ کہتا ہے فریب دوست کھاتے جائیے

پتھر تو ہزاروں  نے مارے تھے مجھے لیکن
جو دل پہ لگا آ کر اک دوست نے مارا ہے

دیکھا جو کھا کے تیر کمیں گاہ کی طرف
اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی

نہ اداس ہو نہ ملال کر کسی بات کا نہ خیال کر
کئی سال بعد ملے ہیں ہم تیرے نام آج کی شام ہے

دشمنوں کی جفا کا خوف نہیں
دوستوں کی وفا سے ڈرتے ہیں

اے دوست میں خاموش کسی ڈر سے نہیں تھا
قائل ہی تری بات کا اندر سے نہیں تھا

دوست بن کر بھی نہیں ساتھ نبھانے والا
وہی انداز ہے ظالم کا زمانے والا

دشمنوں نے جو دشمنی کی ہے
دوستوں نے بھی کیا کمی کی ہے

مجھے دوست کہنے والے ذرا دوستی نبھا دے
یہ مطالبہ ہے حق کا کوئی التجا نہیں ہے

دشمنوں کے ساتھ میرے دوست بھی آزاد ہیں
دیکھنا ہے کھینچتا ہے مجھ پہ پہلا تیر کون

دوستوں کو بھی ملے درد کی دولت یا رب
میرا اپنا ہی بھلا ہو مجھے منظور نہیں

یوں لگے دوست ترا مجھ سے خفا ہو جانا
جس طرح پھول سے خوشبو کا جدا ہو جانا

دوستی عام ہے لیکن اے دوست
دوست ملتا ہے بڑی مشکل سے

یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست ناصح
کوئی چارہ ساز ہوتا کوئی غم گسار ہوتا

تیری باتیں ہی سنانے آئے
دوست بھی دل ہی دکھانے آئے

داغ دنیا نے دیے زخم زمانے سے ملے
ہم کو تحفے یہ تمہیں دوست بنانے سے ملے

میرے ہم نفس میرے ہم نوا مجھے دوست بن کے دغا نہ دے
میں ہوں درد عشق سے جاں بلب مجھے زندگی کی دعا نہ دے

دشمنوں سے پیار ہوتا جائے گا
دوستوں کو آزماتے جائیے

دل ابھی پوری طرح ٹوٹا نہیں
دوستوں کی مہربانی چاہئے

وہ کوئی دوست تھا اچھے دنوں کا
جو پچھلی رات سے یاد آ رہا ہے

ہم کو یاروں نے یاد بھی نہ رکھا
جونؔ یاروں کے یار تھے ہم تو

دوستی جب کسی سے کی جائے
دشمنوں کی بھی رائے لی جائے

دشمنی جم کر کرو لیکن یہ گنجائش رہے
جب کبھی ہم دوست ہو جائیں تو شرمندہ نہ ہوں

تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فرازؔ
دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا

آج پھر انگلیاں مچل رہی تھی تم سے رابطے کو
آج پھر ہم نے ہاتھ کو دیوار پر دے مارا

قدم قدم پر نئے لوگ منتظر ہیں مگر
ایک شخص کو دل سے لگائے پھرتے ہیں

زندگی نے ہم دونوں کو بہت غم دیے۔۔۔
تم رکھو خوشیاں ، ہم تجربات رکھ لیتے ہیں

دوستی کا مطلب مجھے نہیں پتہ
لیکن یہ پتہ ہے اس میں دھوکا نہیں دیا جاتا

سانوں فن اے سنگتاں “نباون ” دا
ساڈے یار وی شاکر نسلی ” ہے

دعوے دوستی کے مجھے نہیں آتے یار
ایک جان ھے جب دل چاہے مانگ لینا

اسکا نام لینا ہی کافی ہے ، دل کی ہر آرزو
یادوں کا دریا ہے، اسکی یاد میں

سچی دوستی ہر کسی کا مقدر نہیں ہوتی
ملے کوئی سچا دوست تو اسکی قدر کرنا

Friendship Poetry In Urdu

کچھ دوست دوست نہیں
بلکہ دل کا سکون ہوتے ہیں

دولت سے جو دوست بنے ، وہ دوست ہی نہیں۔
سچ تو یہ ہے کہ دوست سے بڑھ کر کوئی دولت نہیں

 

Hazrat Ali Quotes in Urdu

1

Hazrat Ali Quotes in Urdu

Hazrat Ali’s timeless wisdom, presented in Urdu, resonates deeply with readers across diverse backgrounds. This blog delves into his teachings, weaving them seamlessly with captivating visuals, enhancing the richness of his messages.

Exploring Hazrat Ali’s insights on knowledge, humility, compassion, and ethical leadership, this narrative unfolds against a backdrop of stunning imagery. This unique presentation invites readers to immerse themselves in his wisdom while appreciating the beauty of the world around us.

Discover inspiring quotes from Hazrat Ali on Quotepetal. A new quote is added every day. Here are some of the best Hazrat Ali Quotes.

for more quotes please click here

 

تکلیف میں سجدہ کرنا اور پھر تکلیف کو دنیا والوں سے چھپانا اللہ والوں کی صفت ہے۔

شہد کے سوا ہر میٹھی چیز میں زہر ہے اور زہر کے سوا ہر کڑوی چیز میں شفاء ہے۔
اگر تمہیں کوئی صرف اپنی ضرورت کے وقت یاد کرتا ہے تو پریشان مت ہو بلکہ فخر کرنا کہ اُسے اندھیروں میں روشنی کی ضرورت ہے اور وہ تم ہو۔
بے فکر ہو جاؤ ! اللہ مخلص دلوں کے ساتھ نا انصافی نہیں کرتا ہے۔
کسی نے پوچھا؛ انسان برا کب بنتا ہے ؟ فرمایا؛ جب وہ اپنے آپ کو دوسروں سے بہتر سمجھنے لگے۔
جو شخص اچھے کام کرتا ہے وہ اپنے کمال عقل کو ظاہر کرتا ہے اور جو شخص اپنی زبان سے تول کر بات نکالتا ہے وہ اپنے کمال فضل پر دلیل قائم کرتا ہے ۔
جو شخص تمہاری خوشی چاہے اس کا اداس ہونا تمہارے لئے فکر کی بات ہے۔
کسی کو تم دل سے چاہو اور وہ تمہاری قدر نہ کرے تو یہ اُس کی بد قسمتی ہے تمہاری نہیں۔
اگر تم اس وقت مسکرا سکتے ہو جب تم پوری طرح ٹوٹ چکے ہو تو یقین جانو د نیا میں تمہیں کبھی کوئی توڑ نہیں سکتا۔۔
اللہ کے نزدیک کسی انسان کی عزت جتنی زیادہ ہوتی جاتی ہے اُس کا امتحان بھی اُس قدر سخت ہو تا چلا جاتا ہے۔
Hazrat Ali Quotes in Urdu
اپنے دوست کو اچھے راستے پر چلنے کی نصیحت فرماؤ چاہے اُسے پسند آئے یا وہ برا مان جائے۔
اُس اللہ سے ڈرتے رہو جس کی صفات یہ ہے کہ اگر تم بات کرتے ہو تو وہ سنتا ہے ، اگر دل میں رکھتے ہو تو وہ جانتا ہے۔
تین چیزیں انسان کو اللہ سے دور کرتی ہیں؛ اپنے عمل کو زیادہ سمجھنا، اپنے گناہوں کو بھول جانا اور اپنے آپ کو سب سے بہتر سمجھنا۔
اگر میری زندگی میں دُکھ نہ ہوتے تو میں اپنے رب کے ساتھ دُعا کا رشتہ کیسے نبھاتا۔
شکر کرنے والے کبھی غریب نہیں ہوتے اور صبر کرنے والے کبھی نا کامیاب نہیں ہوتے۔
درود پاک پڑھا کرو زندگی پریشانیوں مصیبتوں اور مشکلات سے پاک ہو جائے گی۔
ظلم کے خلاف جتنی دیر سے اُٹھو گے اتنی زیادہ قربانی دینی پڑے گی۔
جس چیز کی تمنا کرتے ہو اس کیلئے دعا کرتے رہو ممکن اور نا ممکن صرف انسان کے دماغ کا تصور ہے اللہ کیلئے کچھ بھی نا ممکن نہیں
اللہ سے روز دعا کیا کرو کیونکہ دعا ہر تکلیف، مشکل، غصہ اور فکر و غم کا علاج ہے۔
جو ہو رہا ہے ہونے دو تمہارے رب نے تمہاری سوچ سے بہتر تمہارے لئے سوچ رکھا ہے۔
دینا شروع کر دو آنا خود ہی شروع ہو جائیں گا ” عزت بھی اور رزق بھی۔
شب کی تاریکیوں میں جب اللہ کے سامنے بیٹھوں تو بچوں کا طریقہ اپناؤ بچہ روتا ہے اور پھر اپنی مراد پا کر رہتا ہے۔
زندگی میں دو لوگوں پر تبصرہ نہ کرو جن کو چن لو اور جن کو چھوڑ دو۔
جب کچھ نہ ہو تو صبر کرو ، جب سب کچھ ہو تو قدر کرو
جب تم سکون کی کمی محسوس کرو تو توبہ کرو کیونکہ انسان کے گناہ اسے بے چین رکھتے ہیں۔
جب اللہ سے مانگ لو تو دل میں نہ ملنے کا ڈر نا رکھو کیونکہ اللہ اٹھے ہوئے ہاتھوں کی لاج رکھتا ہے۔
جو دل دوسروں کی تکلیف دیکھ کر بے چین ہو جائے تو جان لو کہ اُس دل میں اللہ رہتا ہے۔
جب تم نا ممکن حالات میں بھی اللہ کا در نہیں چھوڑتے تب وہ تمہیں اپنے معجزات سے نوازتا ہے۔
خاموشی اپنا لو مگر شکوہ نا کرو جہاں عزت نہ ملے تو کنارہ کر لو۔
جو دیر سے ملتا ہے وہ دور تک چلتا ہے
تین لوگ ہمیشہ پریشان رہتے ہیں
مددگار, وفادار, دل کے صاف
اگر کوئی تم سے ناراض ہے اور اُسے اس بات کا غرور ہے کہ تم اُسے منا لو گے تو اس کے غرور کو ٹوٹنے مت دینا۔
کسی کو دکھ مت پہنچانا کیونکہ ہر عمل لوٹ کر آتا ہے۔
بہترین انسان وہ ہے جسکی جوانی اللہ کی عبادت میں گزریں

Urdu Quotes About Life and Love

1
Urdu Quotes About Life and Love

Urdu Quotes About Life and Love

This article explores the profound wisdom of Urdu literature on the subjects of life and love, accompanied by stunning backgrounds that enhance the message’s depth and beauty. Love is portrayed as the essence of a meaningful life, celebrated against vibrant backdrops that symbolize its transformative power. Each insight highlights the interconnectedness of human experiences and the universal language of love, inviting readers to embrace life’s richness and the transformative potential of love, all set against stunning visual imagery.

for more quotes please click here

پھل صرف درخت کو ہی نہیں خالص نیت اور ارادے کو بھی لگتا ہے۔

ہارنا سیکھو تا کہ تمہیں جیتنے کا طریقہ آسکے۔

Urdu Quotes About Life and Love

جب انسان میں عاجزی پیدا ہو جاتی ہے تو وہ ایک چیونٹی کو بھی بے جاہ نقصان پہنچانے سے ڈرتا ہے۔

ہماری شخصیت ویسی ہی بن جاتی ہے جیسی ہماری عادات ہوتی ہیں۔ اس لیے بہترین مکمل کرنا ہمارے لیے کچھ خاص نہیں بلکہ ایک عادت ہوتا ہے۔

کبھی کبھی آپ بنا کچھ غلط کئے بھی برے بن جاتے ہیں کیونکہ جیسا لوگ چاہتے تھے آپ ویسا نہیں کرتے

پریشان مت ہوں اللہ نے تمہارا مستقبل تمہاری سوچ سے بھی زیادہ بہتر لکھ رکھا ہے

آپ اپنی خوشی کے خود زمہ دار ہے اسے دوسروں کے ہاتھوں میں نہ ڈالیں۔

اگر آپ کسی کا دماغ جانا چاہتے ہیں تو ان کی باتیں سنیں۔ اگر تم ان کا دل جاننا چاہتے ہو تو ان کے اعمال دیکھو۔

روزانہ ہم جو بھی عمل انجام دیتے ہیں، وہ عمل ہماری موت کے ذائقہ میں مسالے کا کام کرتے ہیں۔

زبان کو روکتا اصل طاقت ہے اگرچہ آپ حق پر کیوں نہ ہو۔ خاموشی کا صلہ بعد میں آپ کو ملتا ہے۔

محنت وہ واحد دعا ہے جس کا جواب فطرت دیتی ہے۔

.زندگی کی سب سے بڑی عظمت کبھی شکست نہ کھانے میں نہیں بلکہ ہر بار گر کر دوبارہ اٹھنے میں ہے

اگر تم اپنی زندگی میں سکون چاہتے ہو تو ان چیزوں سے لگاؤ مت رکھو جو تمہارے کنٹرول میں نہیں ہے۔ اپنی ذات کی آزادی اور خوشی کا یہی راستہ ہے۔

آپ مکھیوں کو قائل نہیں کر سکتے کہ ” پھول کچرے سے زیادہ خوبصورت” ہوتے ہیں

اپنی مشکلات سے چھٹکارا پا کر خوشی حاصل نہیں ہوتی ہے۔ خوشی تب حاصل ہوتی ہے جب انسان ان مشکلات سے سیکھنے لگے۔

رزق تو سخاوت میں پوشیدہ ہے جبکہ لوگ اسے زیادہ محنت میں تلاش کرتے ہیں

.جس چیز پر آپ قابو نہیں پا سکتے وہ آپ کو سکھا رہی ہے کہ کیسے چھوڑا جائے

دوست اگر وفادار ہو تو سمندر بھی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا

کچھ چیزوں کی قدر آپ اس وقت کرتے ہیں جب آپ خود ان پر عمل کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر پانی کی ٹھنڈک یا گرمائش سے آپ پانی کو چھوئے بغیر واقف نہیں ہو سکتے۔ خود تجربہ کرنے کا فائدہ بہت زیادہ ہے۔

کسی بھی مقصد کو حاصل کرنے کے لئے محنت اور صبر ضروری ہے، محنت اور صبر کے بعد اللہ کامیابی دیتا ہے۔

ایک دن آپ بیدار ہو جائیں گے اور آپ کے پاس وہ کام کرنے کا وقت نہیں ہو گا جو آپ ہمیشہ سے کرنا چاہتے تھے۔ ابھی کرلیں۔

طاقت کی ضرورت تب ہوتی ہے جب کچھ برا کرنا ہو… ورنہ دنیا میں سب کچھ پانے کے لیے پیار ہی کافی ہے۔

کبھی کسی کو یہ اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کو اندھیروں میں دھکیل دیں۔ اپنے شعلوں کو روشن رکھیں۔

بہت جلد لوگ آپ سے پوچھیں گے کہ تم کون ہو ؟ اگر تم نہیں جانتے اپنے بارے میں تو پھر لوگ تمھیں بتائیں گے کہ تم کون ہو۔

کپڑے انسان کے جسم کو ڈھانپتے ہیں اور گفتگو اس کی شخصیت کو

 

Love Poetry

1

Love Poetry

Love poetry is a truly captivating art form that has the power to create a profound sensory experience for its readers. By weaving together enchanting language and vivid imagery, it stimulates our emotions and imagination in a way that few other things can. If you are looking for a way to connect with your feelings or to explore the complexities of the human experience, there is no better place to start than with the rich and beautiful world of love poetry.

Love poetry quotes are even more beautiful when paired with stunning backgrounds that accentuate the words and themes of each quote. These backgrounds visually convey the emotions expressed in the quotes, creating a more immersive reading experience for the audience.

Here are some of the most beautiful and captivating quotes of love poetry.

for more quotes please click here

ان کی محفل میں نصیرؔ اُن کے تبسم کی قسم
دیکھتے رہ گئے ہم ہاتھ سے جانا دل کا

نگاہ قہر کے مارے جب اتنا خوش ہیں تو پھر
نگاه لطف کے ماروں کا حال کیا ہو گا

اے جلوۂ جانانہ پھر ایسی جھلک دکھلا
حسرت بھی رہے باقی ارماں بھی نکل جائے

ہزار شکر کہ ہم مصلحت شناس نہ تھے
کہ ہم نے جس سے کیا عشق والہانہ کیا

محبت کی سب سے بڑی خامی یہ ہے کہ برسوں گزر جانے کہ بعد بھی
!.محبت ہی رہتی ہے

دماغ اہل محبت کا ساتھ دیتا نہیں
اسے کہو کہ وہ دل کے کہے میں آجائے

مجھ پہ اک تازہ محبت کی نمی ہے ورنہ
خشک لکڑی کا کہاں اتنا دھواں ہوتا ہے

Love Poetry

حال کہہ دیتے ہیں نازک سے اشارے اکثر
کتنی خاموش نگاہوں کی زباں ہوتی ہے

بات بے بات اٹھا دیتا ہے اک چھیڑ نئی
پڑ گیا ہے اسے چسکا مجھے تڑپانے کا

چھپ کر نہ رہ سکے گا وہ ہم سے کہ اس کو ہم
پہچان لیں گے اس کی کسی اک ادا سے بھی

سیرت نہ ہو تو عارض ورخسار سب غلط
خوشبو اڑی تو پھول فقط رنگ رہ گیا

لمس کی آنچ پہ جذبوں نے اُبالی چائے!
عشق پِیتا ہے کڑک چاہتوں والی چائے

ہم دلاتے ہیں منافع کی ضمانت تجھ کو
ہم خریدیں گے محبت کے خسارے سارے

محبت ہی میں ملتے ہیں شکایت کے مزے پیہم
محبت جتنی بڑھتی ہے، شکایت ہوتی جاتی ہے

روز دیوار میں چن دیتا ہوں میں اپنی انا
روز وہ توڑ کے دیوار نکل آتی ہے

تجھ سے ملتا ہوں تو اس سوچ میں پڑ جاتا ہوں
وقت کے پاؤں میں زنجیر میں ڈالوں کیسے

 

40 Love quotes in Urdu

1

40 Love quotes in Urdu

This collection of 40 love quotes in Urdu celebrates the universal language of love with elegance and grace. Each quote, accompanied by a beautiful background image, captures the depth and richness of romance, affection, and devotion. From enchanting expressions of love’s magic to moments of peaceful contentment, these quotes resonate with the essence of heartfelt emotions.

Through the intricate tapestry of Urdu language and stunning visual aesthetics, this collection invites readers on a visual and emotional journey of love. The combination of evocative quotes and beautiful backgrounds creates a captivating experience that celebrates the enduring beauty and timeless significance of love in all its forms.

for more quotes please click here

!.لا حاصل ہی سہی محبت تم سے ہے

میں نے تنہائیوں کے لمحوں میں
تم کو اکثر قریب پایا ہے

میں حسابوں میں اب نہیں پڑتا
!.تمہیں بس بے حساب چاہتا ہوں

ارادہ قتل کا ہے یا شکل کے ہیں مشتاق
وہ گھورتے ہیں بہت سامنے بلا کے مجھے

اگر تو خوش ہے مجھ سے دور رہ کر
!.تو خدا کرے تو مجھ سے کبھی نہ ملے

40 Love quotes in Urdu

دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے
تو نہیں ہوتا تو ہر شے میں کمی رہتی ہے

!..تیری خوشبو تیری باتیں تیرا چہرہ تیری یادیں
چھپانے کو میرے دل میں ہزاروں قید خانے ہیں

ابھی تو عشق میں ایسا بھی حال ہونا ہے
کہ اشک روکنا تم سے محال ہونا ہے

اپنا تو چاہتوں میں یہی اک اصول ہے
تیرا بھلا برا ہمیں سب کچھ قبول ہے

وعدے محبت کے کرنے مجھے نہیں آتے اک زندگی ہے
جب چاہے مانگ لینا

ایک چہرے کے لیے وقف ہیں آنکھیں اپنی
ایک ہی شخص میرے واستے کل عالم ہے

ایسے رہتے ہیں وہ میرے دل میں
جیسے ظلمت میں نور رہتا ہے

 

عشق سنتے تھے جسے ہم وہ یہی ہے شاید
خود بہ خود دل میں ہے اک شخص سمایا ہوا

اگر تیرے دیدار پر میرا اختیار ہوتا
!!..یہ روز روز ہوتا یہی بار بار ہوتا

آرزو تیری برقرار رہے
دل کا کیا ہے رہا رہا نہ رہا

میں، اور اس کو بھولوں ناصر کیسی باتیں کرتے ہو
صورت تو پھر صورت ہے، وہ نام بھی پیارا لگتا ہے

اسے کہو کہ بہت جلد ملنے آئے ہمیں
!.اکیلے رہنے کی عادت ہی پڑ نہ جائے ہمیں

آج کیا بات ہے کہ پھولوں کا
رنگ تیری ہنسی سے ملتا ہے

ملیں جب ان سے تو مبہم سی گفتگو کرنا
پھر اپنے آپ سے سو سو وضاحتیں کرنی

آنکھ لگتی ہے تو کہتے ہیں کہ نیند آتی ہے
آنکھ اپنی جو لگی چین نہیں خواب نہیں

مجھے یہ ڈر ہے تری آرزو نہ مٹ جائے
بہت دنوں سے طبیعت میری اداس نہیں

رہے گا ساتھ ترا پیار زندگی بن کر
یہ اور بات میری زندگی وفا نہ کرے

گل فروشوں کو کیسے سمجھاؤں
اُس کی خوشبو اسی سے آتی ہے

میں چاہتا تھا میرا اختتام ہو تجھ پر۔۔۔
سو تیرے ساتھ محبت بھی آخری کی تھی

محبت کیا ہے، تاثیر محبت کس کو کہتے ہیں؟
تیرا مجبور کر دینا، میرا مجبور ہو جانا

یوں دھڑکتا ہے کسی وقت عدم دل میرا
جیسے اُن کو میری حالت کی خبر ہوتی ہے

روز خوابوں کو خیالوں میں حقیقت کرنا
ہائے! کیا رنج ہے یک طرفہ محبت کرنا

ہاتھ ٹوٹیں میں نے گر چھیڑی ہوں زلفیں آپ کی
آپ کے سر کی قسم باد صبا تھی میں نہ تھا

ناصحا تجھ کو خبر کیا کہ محبت کیا ہے
روز آ جاتا ہے سمجھاتا ہے یوں ہے، یوں ہے

تم نہیں جانتے یکطرفہ محبت کیا ہے
یہ وہ محنت ہے جو بیکار کیا کرتے ہیں

کوئی خوش فہمی نہیں پالتے ہم
بس تمھیں دیکھ کے خوش ہوتے ہیں

تو میرے ساتھ تھا تو حیرت ہے
گیت جتنے سنے، دکھائی دیے

میری دنیا میں کوئی چیز ٹھکانے پہ نہیں
بس، تجھے دیکھ کے لگتا ہے کہ سب اچھا ہے

ساری دنیا سے دور ہو جائے
جو ذرا تیرے پاس ہو بیٹھے

مصلحت کا یہی تقاضا ہے
وہ نہ مانیں تو مان جاؤ تم

کسے خبر وہ محبت تھی یا رقابت تھی
بہت سے لوگ تجھے دیکھ کر ہمارے ہوئے

عجب اپنا حال ہوتا جو وصال یار ہوتا
کبھی جان صدقے ہوتی کبھی دل نثار ہوتا

تمہارے نام کو ھم  نے دوائے درد دل جانا
تمہارے ذکر کو ھم باعث تسکین جاں سمجھے

ہر اک جسم میں ہے وہی بس خموش
ہر آواز میں بولتا ہے وہی

حشر کے بعد بھی دیوانے ترے پوچھتے ہیں
وہ قیامت جو گزرنی تھی کہاں گزری ہے

عشق کی ابتدا بھی تم حسن کی انتہا بھی تم
رہنے دو راز کھل گیا بندے بھی تم خدا بھی تم

سو تم مجھے حیرت زدہ آنکھوں سے نہ دیکھو
کچھ لوگ سنبھل جاتے ہیں سب مر نہیں جاتے

 

 

Rumi Quotes in Urdu

1

Rumi Quotes in Urdu

These Rumi quotes in Urdu are like little gems of wisdom. They talk about love, finding yourself, and the journey of life. Rumi’s words are like a guiding light, helping us understand deeper things about life and ourselves. They inspire us to love more, to know ourselves better, and to find peace inside. Rumi’s teachings are like a friendly hand, leading us on a path of growth and discovery, making life’s journey a bit easier to understand and cherish.

Explore a rich assortment of quotes on quotepetal, including love quotes, motivation quotes, Islamic quotes in Urdu, and Urdu best quotes. Let our curated collection inspire and guide you daily. Visit us regularly to discover wisdom that resonates with your journey.

Following are the best Rumi Quotes in Urdu

Rumi Quotes in Urdu

اپنے آپ میں کچھ کمال پیدا کر تاکہ دوسروں میں کمال دیکھ کر تم کہی غم میں نہ پڑ جاؤ۔

پیچھے مڑ کے مت دیکھو، کوئی نہیں جانتا کہ دنیا کیسے شروع ہوئی مستقبل کے بارے میں نہ ڈرو, کچھ بھی باقی رہنے والا نہیں ہے۔ اگر تم ماضی اور مستقبل میں پھنسے رہو گے تو حال گزر جائے گا۔

برداشت کے کانوں سے سنو رحم کی آنکھوں سے دیکھو اور محبت کی زبان سے بات کرو۔

انسان کو خدا نے بہترین سانچے میں ڈھال کر پیدا کیا ہے جنتی اور جہنمی وہ بعد میں بنتا ہے

اپنا غرور اتار دو اور عاجزانہ لباس پہن لو تم دنیا سے بڑے ہو جاؤ گے آپ کی ذات آپ پر ظاہر ہو گی
!.تمہارے بغیر

جہاں دماغ کو صرف حدیں نظر آتی ہیں محبت وہاں بھی چھپا ہوا راستہ دیکھا دیتی ہے۔

جب انسان کی آنکھوں سے ندامت کے آنسوں بہتے ہیں تو اس پر رب کی رحمت برستی ہے۔

ایک ہی زبان بولنے والے نہیں
بلکہ ایک جیسے جذبات رکھنے والے ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں۔

درد دنیا کی دولت سے بہتر ہے تاکہ تو تنہائی میں اللہ تعالیٰ کو پکارے۔

موت کا ذائقہ سب نے چکھنا ہے ، مگر زندگی کا ذائقہ کسی کسی کو نصیب ہوتا ہے۔

تیری داڑھی تیرے بعد پیدا ہوئی اور سفید ہو گئی مگر تو ابھی تک کالے کا کالا ہی ہے۔

رومی اس وقت تک مولائے روم نہ بنا جب تک شمس تبریز کا وه غلام نہ ہو گیا۔
تو بھی نیک صحبت کو لازم پکڑ  لے۔

نیکی اور بدی کے تصور سے نکل کر اگلے مقام تک آ جاو میں تمہیں وہیں ملوں گا