Hazrat Ali (R.A) Quotes

-

Hazrat Ali (R.A) Quotes

Lost and seeking direction? The teachings of Hazrat Ali (R.A) offer a beacon of light. This revered Islamic figure wasn’t just a leader but a fountain of wisdom. Born into the Prophet Muhammad’s (PBUH) family, Hazrat Ali was steeped in knowledge from a young age. His profound insights, originally delivered in Arabic, continue to inspire people across cultures thanks to their translation into the beautiful and evocative language of Urdu.

For more quotes, simply click here.

Following are the best Hazrat Ali (R.A) Quotes

حضرت علیؓ سے پوچھا گیا: کیسے پتہ چلے گا کہ کون کتنا قیمتی ہے؟
فرمایا: جس انسان میں جتنا زیادہ احساس ہوگا وہ اتنا ہی زیادہ قیمتی ہوگا۔

شک کو اپنے اوپر غالب مت آنے دو ورنہ تمہیں دُنیا میں کوئی ہمدرد نہیں مل سکے گا۔

Hazrat Ali (R.A) Quotes

دوستی کا بھرم صرف وہ لوگ رکھ سکتے ہیں جن کے وجود میں سمندر جتنا دل ہو۔

تکلیف میں ہمیشہ صبر سے کام لیا کرو کیونکہ سونے کو آگ سے آزمایا جاتا ہے اور مومن کو تکلیف سے۔

مدد کرنا ایک بہت مہنگا تحفہ ہے اس لیے سب سے اس کی توقع نہیں رکھنی چاہیے کیوں کہ بہت کم لوگ دل کے امیر ہوتے ہیں۔

سچا دوست وہ ہے جو غائبانہ طور پر تیری خیر خواہی کرے

جب دعا کرتے وقت تمہاری آنکھوں سے آنسوں آنے لگے تو سمجھ جانا تمہاری دعا بارگاہ الہی میں قبول ہو چکی ہے۔

جب لوگ غصے میں ہوں تو ان کی بات غور سے سنا کرو کیونکہ اصل حقیقت تب سامنے آتی ہے۔

جب لوگ تمہیں تکلیف میں اکیلا چھوڑ دیں تو جان لو کہ اللہ تعالیٰ تمہارے کام کا ذمہ خود لینا چاہتا ہے

تم جو خواب دیکھتے ہو ان کی تعبیر تمہاری دعائیں لکھتی ہیں تمہارے ہاتھوں کا اللہ کے روبرو اٹھنا تمہار انصیب بدل دیتا ہے۔

جو چغل خور کی بات کا یقین کرتا ہے وہ اپنے دوست کو اپنے ہاتھوں سے خود کھو دیتا ہے۔

حق کے راستے میں سب سے بڑی سختی یہ آتی ہے کہ انسان تنہا رہ جاتا ہے۔

خواہشیں بادشاہوں کو غلام بنا دیتی ہیں مگر صبر غلاموں کو بادشاہ بنا دیتا ہے

جس سے محبت کے جائے اس سے مقابلہ نہیں کیا جاتا کسی کو پالینا محبت نہیں بلکہ کسی کے دل میں جگہ بنا لینا محبت ہے

دھوکہ دینے کے ہزار طریقے ہیں لیکن سب سے گھٹیا طریقہ محبت اور ہمدردی کا دکھاوا کرنا ہے۔

جہالت ایک قسم کی موت ہے اور جاہل لوگ چلتی پھرتی لاشیں ہیں۔

ساری دنیا کے سارے لوگ تجھے اپنے فائدے کے لیے چاہتے ہیں صرف تیر ارب ہی ہے جو تجھے تیرے فائدے کے لیے چاہتا ہے۔

جب تم کسی کو اکیلا دیکھو تو سمجھ جائے کہ وہ ایک سچا انسان ہے کیونکہ
بِھیڑ ہمیشہ منافق کے ساتھ ہوتی ہے۔

اس دنیا میں تمہیں صرف جانچا جا رہا ہے لیکن پیدا تمہیں کسی اور جگہ کے لیے کیا گیا ہے۔

اے مومن جب تک تو نقصان سے ترقی نہ کرے تب تک کمال کو کبھی حاصل نہیں کر سکتا

زیادہ سوچنا انسان کو ختم کر دیتا ہے بس دعا کرو اور اللہ پر چھوڑ دو۔

خوش قسمت ہے وہ انسان جس کے لیے کوئی روئے مگر بد قسمت ہے وہ انسان جس کی وجہ سے کوئی روئے۔

بارش کا قطرہ سیپی اور سانپ دونوں پر گرتا ہے سانپ اُسے زہر بنا دیتا ہے اور سیپی اسے موتی جس کا جیسے ظرف ویسی اس کی تخلیق

تمہاری تقدیر اتنی دفعہ بدلتی ہے جتنی دفعہ تم اللہ کے آگے ہاتھ پھلاتے ہو۔

زبان ایک ایسا درندہ ہے کہ اگر اسے کھلا چھوڑ دیا جائے تو پھاڑ کھائے۔

خیال رکھنا تمہاری وجہ سے کسی کی آنکھ نم نا ہو کیونکہ تمہیں اُس کے ہر آنسو کا حساب دینا ہو گا۔

جہاں عزت، سچائی اور خلوص نظر آئے وہاں دوستی کا ہاتھ بڑھاؤ ورنہ تنہائی تمہاری بہترین ساتھی ہے

معافی مانگنا؟
یہ ظاہر نہیں کرتا کے آپ غلط اور دوسرا صحیح ہے۔ بلکہ یہ ظاہر کرتا ہے کے آپ کے رشتے کی اہمیت آپ کی انا سے بڑھ کر ہے۔

یہ زندگی دو دن کی ہے، ایک دن تمہارے حق میں، اور دوسرے دن تمہارے مخالف جس دن تمہارے حق میں ہو اُس دن غرور مت کرنا، اور جس دن تمہارے مخالف ہو اُس دن صبر کرنا۔

جس زبان سے جھوٹ نکلنا بند ہو جائے اس زبان سے نکلی ہوئی ہر دعا قبول ہوتی ہے۔

جس شخص کے دشمن نہ ہوں اور سب دوست ہوں، اس جیسا منافق کوئی نہیں کیونکہ دشمن اس کے ہوتے ہیں جو حق کی بات کہتا ہے

 

Nafees Saeed
Nafees Saeed
Welcome to Nafees Saeed's Passionate Blogging Hub! Dive into insightful content, inspiring stories, and thought-provoking ideas curated by a dedicated blogger. Join me on this journey of exploration and inspiration! 🌹💖

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

FOLLOW US

0FansLike
0FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
spot_img

Related Stories