Wasif Ali Wasif Quotes

-

Wasif Ali Wasif Quotes

Feeling stuck in a rut? Ditch the generic quotes! Top 20 Wasif Ali Wasif Quotes:

The like of the deep thoughts expressed in quality Urdu by Wasif Ali Wasif. Imagine: Sleep as a barrier or threshold between existence and non-existence. Imagine it is a starry night; you look up at the sky and read out loud to no one but yourself, Picture Guess What….

These Top 20 Wasif Ali Wasif Quotes are not mere words. I see it as more of a journey of self-discovery. Choosing your favorite quotes — a change of mindset, the faintest glimmer of hope, or just a reminder of how beautiful life is.

Feeling lost or uninspired? Explore these quotes! Every one of them becomes a friend, providing insights and motivation. Explore the site today and unearth a treasure trove of Wasif Ali Wasif’s wisdom!

for more quotes, please click here

Below are the top 20 best Wasif Ali Wasif quotes in Urdu.

Top 20 Wasif Ali Wasif Quotes

آپ تکلیف کو میلہ بنا دیں اور گلہ کرنا چھوڑ دیں۔ آپ کہے کہ اگر اللہ کی مرضی ہے تو یہی سہی، اگر وہ یہی چاہتا ہے تو یہی سہی۔

اللہ کو ماننا چاہیے، اللہ کو جاننا مشکل ہے۔ ہمارے ذمے تسلیم ہے تحقیق نہیں۔ تحقیق دنیا کی کرو اور تسلیم اللہ کی ! کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم دنیا کو تسلیم کر لیں اور اللہ کی تحقیق کرنا شروع کر دیں۔

سوچنے والوں کی دنیا دنیا والوں کی سوچ سے الگ ہوتی ہے۔

پسند کو چھوڑنا بڑا مشکل ہوتا ہے اور ناپسند کو قبول کرنا بڑا مشکل اور یہ کر جانا اللہ کے بڑے شکر کا مقام ہے

!کوشش با مقصد ہونی چاہیے ایسی کوشش کہ زندگی بھی آسان ہو اور موت بھی آسان ہو 

انسان’ انسان کی خدمت کے لئے ہی تو بنا ہے، عبادت خدا کی، محبّت حبیبِ خداﷺ کی، خدمت انسان کی اور عاقبت اپنی۔

زندگی کے بہترین دور کے بارے میں لوگوں سے پوچھیں تو جواب ملے گا کہ اچھا زمانہ گزر چکا ہے یا ابھی آیا ہی نہیں، حالانکہ اچھا دور وہ ہے جو آج گزر رہا ہے

لوگوں کے سامنے غم کو رسوا نہ کرو بلکہ اگر غم کو دل میں رکھو ، محفوظ رکھو تو یہ اللہ کے تقرب کا ذریعہ ہے

درود پڑھنے والے شخص پر درود پڑھنے کے دوران اگر رقت طاری ہو جائے تو سمجھو کہ جواب آگیا

غم ہی وہ طلسم ہے جس سے عطار ، رومی ، رازی ، غزالی، اقبال پیدا ہوتے ہیں ۔ غم ذاتی ہو تو بھی اسکی تاثیر کائناتی ہوتی ہے۔ غم کمزور انسان کو کھا جاتا ہے اور طاقتور آدمی کو بنا جاتا ہے۔

غلط ارادے کی کامیابی گناہ ہے اور صحیح ارادے کی ناکامی بھی ثواب ہے اپنے ارادے کی اصلاح کرو۔

کیسے جانیں کہ یہ دل والا عمل ہے اور یہ دماغ والا عمل ہے تو یہ تو آسان سی بات ہے۔ جس میں آپ کچھ لینا چاہیں تو یہ دماغ والا عمل ہے اور جس میں کچھ دینا چاہیں وہ دل والا عمل ہے۔ اہل دل ایثار کرتے ہیں جبکہ
اہل دماغ حاصل کرتے ہیں

دل کسی سے کتنا بھی خفا ہو جائے ، تم خاموش ہو جانا لیکن بے ادبی نہ کرنا۔

دعا یہ کرو کہ اے اللّٰه جو تو  نے دینا ہے وہ بغیر مانگے ہی دے دے اور جو نہیں دینا’ اُس کے مانگنے کی توفیق ہی نہ دے۔

خوشی دینے سے ملتی ہے اور محبت بھی دینے سے ملتی ہے۔ یہ مانگنے سے نہیں ملتی

غم کو بھی اسی طرح قبول کرو جس طرح خوشی کو کرتے ہو دونوں ایک ہی مصنف کی لکھی ھوٸی ہیں۔

خیال بن کر زندہ انسانوں کے ذہن میں رہ جانا بھی زندہ رہنے کا ایک طریقہ ہے

اپنی زندگی کو بے ضرر بنانا عبادت کی ابتدا ہے اور اسے دوسروں کیلئے فائدہ مند بنانا انتہا ہے

!!یقین مل گیا تو منزل مل جائے گی یقین …. اپنے فیصلے پر اور اُس کی عنایت پر

جہاں آپ کی پسند کی زندگی نہ ہو ، وہاں خاموشی سے گزر جانا، یہ بھی اللہ کا شکر ہے

 

Nafees Saeed
Nafees Saeed
Welcome to Nafees Saeed's Passionate Blogging Hub! Dive into insightful content, inspiring stories, and thought-provoking ideas curated by a dedicated blogger. Join me on this journey of exploration and inspiration! 🌹💖

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

FOLLOW US

0FansLike
0FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
spot_img

Related Stories